اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صحت کی سہولتیں عوام کو دہلیز تک پہنچانا ان کی جماعت منشور ہے، اور سندھ کی عوامی حکومت کا عالمی معیار کے صحت کے ادارے قائم کرنا دیگر حکومتوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ بیان کے مطابق، عالمی یومِ صحت کے موقعے پر اپنے بیان میں، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ صحت عامہ ہمیشہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد، ملک میں پہلی بار سب سے زیادہ ہسپتال اور صحت مراکز قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں قائم ہوئے۔ شہید بینظیر بھٹو کی جانب سے لیڈی ہیلتھ والنٹیئرس کا اقدام ایک انقلابی پیش رفت تھی، جو آج ہمارے نظام صحتِ عامہ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ قوم کے بچوں کو اپاہج بننے سے بچانے کے لیے انسدادِ پولیو مہم کا آغاز بھی شہید بینظیر بھٹو کا ہماری آج کی اور آنے والی نسلوں کے لیے ناقابلِ فراموش تحفہ ہے۔
بلاول