زرعی زمینوں کو بنجر ڈکلیئر کرکے قائم کی گئی ہاوسنگ کالونیوں کیخلاف شکنجہ تیار 


اسلام آباد(رانا فرحان اسلم)اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے زرعی زمینوں کو بنجر ڈکلیئر کرکے قائم کی گئی ہاو¿سنگ کالونیوں کیخلاف شکنجہ تیار کر لیاگیا پنجاب اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ڈی جی پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ اتھارٹی(فاٹا)کو این او سیز جاری کرنے سے روک دیا جس پر ڈی جی فاٹا نے تمام ریجنل ڈائریکٹرزکو سات دن میں رپورٹ جمع کروانے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں ہاوسنگ کالونیوں کے بے ہنگم پھیلاو اور زرعی زمینوں کے خاتمے کی سنگین مسئلے کے سدباب کیلئے پنجاب اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کام شروع کردیا ہے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہاوسنگ اینڈ ٹاون پلاننگ اتھارٹی کو نو ابجیکشن سرٹیفکیٹس (این او سیز)جاری کرنے سےروکتے ہوئے جاری کی گئی این او سیزکو ماسٹر پلان کے تحت چیک کرکے سات دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے جسخے نعد فاٹا کے ڈی جی متعلقہ ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دیں ہیں ذرائع کے مطابق ضلع اٹک، راولپنڈی، جہلم،چکوال کے ماسٹر پلان اور آٹ لائن ڈویلپمنٹ پلان کی خلاف ورزی کر کے این او سیز دی گئیں اور اب ان ماسٹر پلان کو غیر قانونی طریقہ کار سے تبدیل کرنے سے روکنے کے حوالے سے بھی حکام حرکت میں آگئے ہیں تاکہ پنجاب کی زرعی زمینوں کے خاتمے کا سدباب کیاجائے اورزرعی اراضی کو متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے کاغذات میں بنجر لکھ کر ہاوسنگ سوسائیٹیز بنانے کے سلسلے کو بھی بند کیا جائے دوسری جانب ملک میں زرعی اجناس کی کمی کی ایک وجہ بھی انہی ہاوسنگ کالونیوں کی بے ہنگم تعمیر کو قراردیا جا رہا ہے زرعی زمینوں پر کالونیوں کی تعمیر سے ملک میں اجناس کی پیداوار میں بھی واضح کمی واقع ہوئی ہے ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے وزارت بین الصوبای رابطہ اجلاس میں بھی یہ سنگین مسئلہ زہر بحث آچکا یے اور سینیٹر جام ماہتاب دیہڑ نے کمیٹی کو بتایا ہے کہ ملک بھر میں دو لاکھ ہاوسنگ سوسائیٹیز بنانے چکی ہیں جنکی وجہ سے زراعت کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

ای پیپر دی نیشن