ملبوسات خریداری کا جھانسہ ، ٹبہ سلطانپور کے 4 تاجر کچہ میں اغوا ، 4 کروڑ تاوان طلب 


رحیم یارخان ‘ٹبہ سلطان پور ‘میلسی (کرائم رپورٹر‘سٹی رپورٹر‘خبر نگار ،نامہ نگار )کچہ کے اغواءکاروں نے مبینہ طورپر 60ہزار کپڑے کے سوٹ کی خریداری کاجھانسہ دے کر 4تاجروں کو اغواءکرلیا‘ رہائی کے عوض 4کروڑروپے مالیت کاتاوان طلب‘ مبینہ طورپر اغواءہونے والے کپڑے کے تاجر ٹبہ سلطان پور سے تعلق رکھتے ہیں ذرائع کے مطابق کچہ کے نامعلوم اغواءکاروں کی جانب سے مبینہ سہولت کارکے ذریعے 60ہزار کپڑے کے سوٹ کی خریداری کاجھانسہ دیا اور کپڑے کے نمونہ جات منگوائے جس پرمسعود‘ سرفراز‘ اکرم اور عباس کپڑوں کے سیمپل لیکر کچہ کے علاقہ پہنچے جنہیں مبینہ طورپر اغواءکرلیاگیا‘ مبینہ طورپر اغواءہونے والے کپڑے کے تاجروں مسعود انور‘ محمدسرفراز‘ محمداکرم اور عباس کے ورثاءکے مطابق فی کس رہائی کے عوض ایک ایک کروڑ روپے کاتاوان طلب کیاگیاہے۔مغویوں کے ورثا نے تاجروں کی بازیابی کیلئے مقامی پولیس کو بھی درخواست دے دی ہے 

ای پیپر دی نیشن