لاہور (نیٹ نیوز) سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ صدقہ فطر اور فدیہ صوم کی کم از کم رقم 320 روپے فی کس ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم کا آٹا دو کلو (چکی والا)، صدقہ فطر اور ایک روزے کا فدیہ 320 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جَو (چار کلو) صدقہ فطر اور ایک روزے کا فدیہ 480 روپے رکھا گیا ہے۔ مفتی منیب الرحمان کا کہنا تھا کہ اہلِ ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق صدقہ فطر و فدیہ ادا کریں۔