لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کے مشیر برائے کھیل وہاب ریاض کی کپتان قومی ٹیم بابر اعظم سے ملاقات‘ کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔ مشیر کھیل نے بابر اعظم کو پنجاب ہاکی چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ۔ وہاب ریاض نے کہا کہ رمضان گیمز میں تعاون پر بابر کا مشکور ہوں۔پاکستان میں کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ کھیل اور کھیلاڑیوں کی ترویج کےلئے ہر ممکن تعاون کروں گا۔ ٹیلنٹ کو پروموٹ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔