اقتصادی ، زرعی و تجارتی ترقی،عوام کیلئے بجلی و پانی کی اشد ضرورت ہے:خورشید احمد


لاہور (نیوز رپورٹر) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام بختیار لیبر ہال لاہور میں ماہ رمضان کے موقع پر خصوصی اجلاس منعقد ہوا ۔ بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد نے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی اقتصادی و زرعی اور تجارتی ترقی اور 25 کروڑ عوام کی بنیادی ضرورت بجلی و پانی پوری کرنے کیلئے اشد ضرورت ہے۔ اجلاس میں حاجی محمد یونس‘ اسامہ طارق‘ رانا عبدالشکور‘ مظفر متین‘ حسن منیر بھٹی‘ نوشیر خان‘ حاجی لیاقت علی‘ ملک زاہد‘ لیاقت علی گجر‘ رانا شہباز احمد‘ نوید عاشق ڈوگر‘ امان اللہ خان‘ رانا شفیق نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...