پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا :شہزاد چیمہ


لاہور(نیوزرپورٹر)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا مگر دیگر جماعتوں نے آمریت کو رستہ دیا۔پیپلز پارٹی الیکشن کیلئے تیار ہے مگر یہ متفقہ رائے عامہ پر مبنی ہو۔ 3 افراد صلاح کر کے جو فیصلہ دیتے ہیں تو وہ قابل قبول نہیں۔ وہ وسطی پنجاب، لاہور اور گلف انفارمیشن سیل کے زیر اہتمام نیلم جبار، نایاب جان، فائزہ ملک اور چودھری سجاد کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب ہوئے کیا۔ پریس کانفرنس کے آخر میں بھٹو شہید کی یاد میں شمعیں بھی روشن کی گئیں اور میڈیا پرسنز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام بھی کیا گیا۔شہزاد سعید چیمہ نے کہا کہ بھٹو کی شہادت آج کے دن تک ہمیں خون کے آنسو رلاتی ہے۔وہ ڈاکہ آج تک پاکستانی ریاست کو پاو¿ں پر نہیں کھڑا کر سکا۔ آج کا سیاسی بحران ہر طرف پھیل چکا ہے۔ عوام آج ذہنی اور جسمانی طور پر مفلوج ہو چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ تمام ادارے اپنے آئینی ڈھانچے پر فیصلے صادر فرمائیں۔ 15روز سے پیپلز پارٹی کا پارلیمانی بورڈ مصروف عمل ہے۔ سوائے 3 ڈویژن کے پنجاب بھر کے ٹکٹ کا فیصلہ کر چکے ہیں۔ پیپلز پارٹی الیکشن سے بھاگنے والی جماعت نہیں۔ ہمارا ان سے اختلاف یہ ہے کہ اپنے فیصلوں کو تقویت دیں۔ 

ای پیپر دی نیشن