گورنر سے سی ای اویونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی غیاث عبداللہ کی ملاقات

Apr 07, 2023

 اسلام آباد(نا مہ نگار)گورنر پنجاب  بلیغ الرحمن سے  چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او)یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی غیاث عبداللہ پراچہ کے ہمراہ چینی سرامکس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر(ایم ڈی)مسٹر آرون کے وفد کی ملاقات ،ملاقات میں پاکستان میں انرجی کے شعبہ میں تعاون اورچائینیز کی سرمایہ کاری کے اہم کردار اور اسکی  اہمیت  کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،گورنر پنجاب نے کہا کہ پرائیویٹ گیس کمپنی کی طرف سے انڈسٹری کو گیس کی فراہمی حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے جس سے مقامی اندسٹری ترقی کرے گی ،پنجاب میں پرائیویٹ گیس کی مناسب قیمت پر سارا سال یقینی فراہمی سے صوبہ کو درپیش گیس کے مسائل ختم ہوں گے جس سے پنجاب کی صنعت ترقی کرے گی ،پرائیویٹ گیس کمپنی کی طرف سے انڈسٹری کو گیس کی فراہمی سے بیرونی سرمایہ کاری بڑھ جائیگی ،ملک میں جاری انرجی بحران ختم ہوسکے گا اور  بیروزگاری کنٹرول ہوجائیگی، گورنر پنجاب نے کہا کہ گیس کی مناسب قیمت پربلاتعطل فراہمی سے ملکی معیشت میں پنجاب کی انڈسٹری اپنا کلیدی کردار ادا کرسکے گی ،ایم ڈی چینی سرامکس کمپنی آرون لیو گذشتہ دوسال سے انھیں انرجی کے مسائل کا سامنا تھا تاہم اب ایک پرائیویٹ گیس کمپنی جانب سے گیس کی یقینی فراہمی پر ہم بہت خوش اور پرجوش ہیں ہمارا کاروبار مزید ترقی کرے گا اور مزید لوگوں کو روزگار مہیا ہوسکے گا، غیاث عبداللہ پراچہ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ، سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر مملکت ڈاکٹر مصدق ملک کی جانب سے پرائیویٹ سیکٹر کی گیس کی خرید و فروخت میں یقینی کردار بلاشبہ ایک انقلابی اقدام ہے اس سے گیس کے شعبہ میں مقابلے کا  ماحول پیدا ہوگا۔

مزیدخبریں