چین کا اسرائیل، فلسطین کشیدگی پر اظہار تشویش

Apr 07, 2023

بیجنگ (نیٹ نیوز) چین کے خصوصی سفیر برائے مشرق وسطیٰ امور ڑائی جون نے کہا ہے چین کو اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق چینی سفیر ڑائی جون نے کہا چین تمام فریقوں بالخصوص اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتا ہے۔انہوں نے کہا عالمی برادری کو فلسطینی مسائل کے جلد اور مناسب حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے چاہیے۔

مزیدخبریں