بھارت، لڑکی سے بات کرنے پر ہندو غنڈوں کا مسلمان لڑکے پر تشدد

بنگلورو (اے پی پی) بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع کنٹر میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان لڑکے کوہندو لڑکی سے بات کرنے پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق 22سالہ محمد ظاہر نے بس میں سفر کے دوران ایک ہندو لڑکی سے بات کی۔ بس میں موجود ہندو مسافروں نے فون کے ذریعے اس کی اطلاع ایک ہندوتوا گینگ کو دی، جب بس ایک سٹاپ پر رکی تو ہندو غنڈے بس میں آدھمکے اور محمد ظاہر کو گھسیٹ کر نیچے اتار کر شدید زدوکوب کیا۔ مسلم نوجوان کو بعد میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس نے ہندوتوا غنڈوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن