پیرس (نیٹ نیوز) متنازعہ پنشن اصلاحات کے خلاف پیرس دوبارہ میدان جنگ بن گیا۔ مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ مشتعل مظاہرین نے فرانسیسی صدر کے پسندیدہ کیفے سمیت متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔ فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف شروع ہونے والے احتجاج کی نئی لہر کے 11 ویں روز مظاہرین نے پیرس میں فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے پسندیدہ کیفے کو آگ لگا دی۔ کیفے میں لگی آگ بجھانے کے بعد پولیس نے کیفے کے باہر رکاوٹیں ڈال کر سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیئے۔ ٹریڈ یونین رہنمائوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی گھٹنے نہیں ٹیکے نہ ہی ہار ماننے کا کوئی ارادہ ہے۔ احتجاجی تحریک میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے مومینٹم برقرار رہے گا۔
فرانس میں احتجاج جاری‘ مظاہرین نے صدر کے پسندیدہ کیفے سمیت کئی عمارتوں کو آگ لگا دی
Apr 07, 2023