ٹرمپ کی قانونی فتح، فحش اداکارہ پر ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر جرمانہ

واشنگٹن(این این آئی)کیلیفورنیا میں امریکی عدالت برائے اپیل نے فحش اداکارہ سٹورمی ڈینیئلز کو سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر قانونی فیس ادا کرانے کا حکم دیدیا۔ فیصلہ ٹرمپ کی قانونی فتح  ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چار اپریل کو سابق امریکی صدر ٹرمپ کو مین ہٹن کے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس مقدمہ میں ان پر 2016 کی اپنی صدارتی مہم کے دوران فحش اداکارہ سٹوری ڈینئلز کو خاموش کرنے کے لیے اسے ادائیگی کرنے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ اس فرد جرم کے عائد ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ٹرمپ نے ایک اور مقدمہ میں سٹوری ڈینئلز کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔ نویں سرکٹ کورٹ آف اپیل نے ڈینیئلز کو 2018 میں ٹرمپ کے خلاف دائر ہتک عزت کے ایک مقدمے جسے بعد میں خارج کردیا گیا تھا کے حوالے قانونی فیس کی مد میں ایک لاکھ 21 ہزار 972 ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے علاوہ ٹرمپ کو مزید 5 لاکھ ڈالر دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن