لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے راوی روڈ میں راشدکے گھر سے 6لاکھ، اچھرہ میں نعمان کے گھر سے ساڑھے 5لاکھ، نواں کوٹ میں نجم اور اس کی فیملی سے 4لاکھ ، گلشن اقبال میں صفدر علی اور اس کی فیملی سے 3لاکھ، سمن آباد میں میں شوکت اور اس کی فیملی سے ڈھائی لاکھ، مصری شاہ میں راشد اور اس کی فیملی سے 2لاکھ، مغلپورہ میں توقیر اور اس کی فیملی سے ایک لاکھ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، رائے وند میں جاوید سے ایک لاکھ52ہزار، رنگ محل میں کاشف سے ایک لاکھ10 ہزار، بھاٹی میں سلیم سے80ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں تنویر سے28ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے غالب مارکیٹ او سول لائنز کے علاقوں سے دوکاریں جبکہ شیراکوٹ، گلشن راوی، نواں کوٹ، نصیر آباد اور ٹاؤن شپ کے علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کر لی ہیں۔
وارداتیں، متعدد شہری گاڑیوں، موبائل فون، نقدی، زیورات سے محروم
Apr 07, 2023