اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 کیس رپورٹ ہوئے اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا نیز 15 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعرات کوقومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے5ہزار144ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 58 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح1.13فیصد رہی اور اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ 15 کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کرونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں534 افراد میں سے 14 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 2.62 فیصد رہی، اسی طرح راولپنڈی میں 321ٹیسٹوں میں سے 9 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح 2.80 فیصد رہی،کراچی میں 821 ٹیسٹوں میں سے 15 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر شرح 1.83فیصد رہی جبکہ اسلام آباد میں399 میں سے6افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 1.50 فیصد رہی۔
کرونا: ایک مریض جاں بحق، 58نئے کیس رپورٹ، شرح 1.13فیصد رہی
Apr 07, 2023