یو اے ای کیساتھ تمام شعبوں میں تعاون کیلئے پر عزم ہیں ، صادق سنجرانی

Apr 07, 2023

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گزشتہ پانچ دہائیوں سے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں جو مشترکہ اقدار اور ثقافت سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے،فلسطینیوں اور کشمیر یوں پر جاری بربریت کے خلاف بھرپور آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی سے سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان گہریہے، دونوں ممالک کے درمیان ابھی بھی معاشی تعاون کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہیاس موقع پرمتحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان کی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا۔ چیئرمین سینیٹ نے یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے برادر عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کے ساتھ مشترکہ مفاد کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ 

مزیدخبریں