بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں دبا سکتا: حریت کانفرنس

`

اسلام آباد(کے پی آئی)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنماوں امتیاز وانی، اعجاز رحمانی، شیخ محمد یعقوب، مشتاق احمد بٹ، زاہد اشرف، جاوید جہانگیر اور منظور احمد شاہ نے اسلام آباد میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت جموں وکشمیر میں اپنی غیر قانونی حکومت کو طول دینے کے لیے فوج کی تعداد میں اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دراصل مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھانی میں تبدیل کر کے کشمیریوں کی زمینوں پر اسرائیلی طرز پر قبضہ کر رہا ہے اور اب بھارتی فوجیوں کو جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دراصل بھارت مقبوضہ کشمیر  میں غیر کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر ڈومیسائل جاری کرکے جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب کو بگاڑ رہا ہے۔اے پی ایچ سی اے جے کے رہنماں نے کہا کہ لاکھوں فوجیوں کی تعیناتی کے باوجود بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو کمزور کرنے میں ناکام رہا ہے، کشمیریوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور وہ آزادی سے کم کسی چیز کو قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں مستقل امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...