بارشیں، ڈینگی: لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ سمیت 5 شہر خطرے میں

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) حالیہ بارشوں کے باعث ڈینگی کے خطرہ میں اضافہ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے پانچ ہائی رسک اضلاع لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ میں انسداد ڈینگی سرگرمیاں تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ سول سیکرٹریٹ میں  منعقد ہونے والے کابینہ کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس  میں کیا گیا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے سرگرمیاں جہاد سمجھ کر سر انجام دینی چاہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث ڈینگی کیسز میں اضافے کا خدشہ ہے۔ ہائی رسک اضلاع میں انڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال ڈینگی کے 58کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے اور اب تک 63مقدمات کا اندراج اور تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...