پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی، شراب کی 4573 بوتلیں برآمد

Apr 07, 2023 | 17:55

ویب ڈیسک

کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے شراب کی 4573بوتلیں برآمد کرلیں۔ جبکہ قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر کے علاقے لیاری (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں شراب سمندر کے راستے کراچی منتقل کی جارہی ہے۔جسکو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز نے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کیے اور ایک ٹیم لیاری کے علاقے میں گشت کیلئے تشکیل دے دی گئی۔دوران چیکنگ 6عدد گاڑیوں میں لوڈاعلیٰ کوالٹی شراب کی4573 بوتلیں برآمد کرلی گئیں۔ پاکستان کوسٹ گارڈز نے شراب اور گاڑیوں کو قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔ پکڑی جانے والی شراب کی مالیت تقریبا 57 ملین روپے کے لگ بھگ ہے۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈزکے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی منشیات اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔اور معاشرے کو منشیات سے دور رکھنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

مزیدخبریں