مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 92 فیصد کا اضافہ

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 44 اعشاریہ 49 فیصد پر پہنچ گئی، اس ہفتے مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 92 فیصد کا اضافہ ہوا۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے مزید 27 بنیادی ضرورت کی اشیاء کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی مزید بلند ہوئی ہے۔اس ہفتے سب سے زیادہ اضافہ چینی کی قیمت میں ہوا، ایک کلو چینی 14 روپےمہنگی ہونے کے بعد 123 روپےکلو ہوگئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک کلو آٹے کی قیمت میں 4 روپے کے اضافے کے بعد 20 کلو آٹا 2 ہزار 717 روپے کا ہوگیا۔اعداد و شمار کے مطابق زندہ مرغی51 رپوے 83 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے گوشت، آلو، دال، چاول، دودھ، دہی اور انڈے بھی مہنگے ہوئے۔ایل پی جی، پیاز اور ٹماٹر سمیت 7 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئیں۔

ای پیپر دی نیشن