شاہین آفریدی اچانک فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے

Apr 07, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی اچانک کاکول میں جاری فٹنس کیمپ چھوڑ کر گھر چلے گئے۔ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کپتانی سے ہٹائے جانے پر ناخوش شاہین آفریدی گزشتہ روز کیمپ چھوڑ کر پشاور روانہ ہوگئے۔فاسٹ بائولر نے اپنی 24ویں سالگرہ منائی۔ان کے کیمپ چھوڑ کر جانے سے متعلق پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ شاہین اجازت لے کر گئے ہیں۔شاہین آفریدی پیر کو پنڈی میں شیڈول خصوصی ٹیم افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں