ایران، اسرائیل کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

Apr 07, 2024

لندن (نوائے وقت رپورٹ) ایران، اسرائیل کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت ایک ڈالر اضافے سے 91 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں رواں ہفتے چار فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نومبر 2023ء کے بعد خام تیل کی یہ قیمت بلند ترین سطح پر ہے۔

مزیدخبریں