کولکتہ(کے پی آئی)بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ایک بار پھر وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلمانوں کو دیکھ کر بی جے پی کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ممتا بنر جی نے جلپائی گوڑی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے رام نومی کے موقع پر فسادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف فسادات بی جے پی نے خود کروائے اور اسکی تحقیقات بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے سے کرائی۔انہوں نے کہا کہ مودی حکومت تحقیقاتی اداروں کو اپوزیشن کے خلاف استعمال کر رہی ہے لیکن اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
مسلمانوں کو دیکھ کر بی جے پی کی ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں،ممتا بنر جی کی و زیراعظم مودی پرکڑی تنقید
Apr 07, 2024