نااہلی کی مدت 5 برس کرنا خلاف آئین نہیں: ہائیکورٹ

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نے تاحیات نااہلی کے قانون کو ختم کرنے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر دس صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ تاحیات نااہلی کی مدت کو پانچ سال کرنے کا اقدام آئین کے خلاف نہیں ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء کی سیکشن 232 کی شق دو آئین کے آرٹیکل 62 سے متضاد نہیں ہے، آئین کے آرٹیکل 8 کے تحت بنیادی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔ پانچ سال نااہلی کا قانون آئین کے مطابق ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...