لاہور (آئی ا ین پی ) الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں پر ضمنی انتخاب والے حلقوں میں ریٹرننگ اور پریذائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تقویض کر دئیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 21 قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں کے ڈسٹرکٹ اینڈ ریٹرننگ افسران کو پولنگ ڈے پر مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار حاصل ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 21 حلقوں میں پریذائیڈنگ افسران کو 20 سے 22 اپریل تک مجسٹریٹ درجہ اول کا اختیار حاصل ہوگا۔