چلاس میں  لینڈ سلائیڈنگ‘ کلیئرنس کے دوران زخمی نائب صوبیدار خالد شہید

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق 4اپریل کوچلاس میں گونار فارم کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے قراقرم ہائی وے ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھی متاثرہ ٹریفک اور پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کیلئے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن ایف ڈبلیو او کے نائب صوبیدار خالد دو سپاہیوں نے فوری موقع پر پہنچ کر کلیئرنس کا کام شروع کیا کلیئرنس کے کام کے دوران ایک دوسری سلائیڈ گری جس سے فرض کی انجام دہی میں مصروف عملہ شدید زخمی ہو گیا تاہم نائب صوبیدار خالد شدید زخمی ہونے کے باعث 6 اپریل کو جام شہادت نوش کرگئے جبکہ زخمی وسیم اور لانس نائیک عظمت صحتیاب ہورہے ہیں قوم دلجمعی ،لگن اور خدمت سے لوگوں کی معاونت کرنے پر ان کی شکر گزار ہے پاکستان آرمی ہر مشکل کی گھڑی میں قوم کی خدمت کیلئے پیش پیش ہے ۔

ای پیپر دی نیشن