خواتین  امہات المومنینؓ اور بنات رسول کریمؐ کو آئیڈیل بنائیں:میاں جمیل 

Apr 07, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے کہا ہے کہ ام المومنین سیدہ طیبہ طاہرہ عائشہ صدیقہؓ کی پاکیزہ سیرت زندگی میں مکمل رہنمائی کرتی ہے۔ مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سیدہ طیبہ طاہرہ ام المومنینؓ کی سیرت کے مطالعہ کو معمول بنائیں۔  خواتین کو چاہئے کہ وہ امہات المومنینؓ، سیدات اور بنات رسول کریمؐ کو اپنا آئیڈیل بنائیں۔  امہات المومنینؓ رازدانِ نبوت بھی ہیں۔  ام المومنین سیدہ عائشہؓ مفسرہ، محدثہ اور فقیہہ تھیں۔ صحابہ کرامؓ اہم ترین معاملات اور مسائل میں اُم المومنین سیدہ عائشہؓ ہی کی طرف رجوع کرتے تھے۔ آج ضرورت ہے کہ امہات المومنینؓ اور بنات رسول کریمؐ اور صحابیاتؓ کی سیرت کو نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے۔  علماء کرام، خطباء، اساتذہ اور وکلاء سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کیلئے لازم ہے کہ وہ ام المومنین سیدہ عائشہؓ کی مبارک زندگی کے بارے میں عوام کو ضرور آگاہ کریں۔ 

مزیدخبریں