خواجہ عمران نذیر کا میاں میر ہسپتال کادورہ، ایوننگ اوپی ڈی شروع کرنے کا اعلان 

Apr 07, 2024

 لاہور(نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ مریضوں کی سہولیات کے پیش نظر گورنمنٹ میاں میر ہسپتال میں عید کے بعد ایوننگ اوپی ڈی شفٹ شروع کردی جائے گی۔سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف ہمراہ تھے۔ ایم ایس میاں میر ہسپتال ڈاکٹر احمد غوث اور دیگر سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر صحت نے میاں میر ہسپتال کے ایمرجنسی، انڈور، او پی ڈی اور ڈینگی وارڈز بھی گئے اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔خواجہ عمران نذیر کو بتایا گیا کہ ایک اپنڈکس کے مریض کو شاہکوٹ ہسپتال سے ریفر کیا گیا جس پر صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس سے اس حوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے استفسار کیا کہ اس مریض کا علاج شاہکوٹ ہسپتال میں کیا جاسکتا تھا۔ مریض کو اتنی دور کیوں منتقل کیا گیا۔ خواجہ عمران نذیر نے مریضوں اور لواحقین سے مفت ادویات اور ٹیسٹنگ سہولیات کے حوالہ سے دریافت کیا، جن پر مریضوں نے ہسپتال میں فراہم کردہ مفت ادویات و دیگر معیاری طبی سہولیات کی فراہمی پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں