لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصررضوی نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے دوران ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث208 گینگز کے461ممبران گرفتار کئے گئے۔ 11کروڑ10لاکھ سے زائد مالیت کالوٹا ہوا مال برآمد کیا گیا۔ 4کاریں،475موٹر سائیکلیں، 14رکشے و دیگر سامان شامل ہے۔259مقدمات بھی ٹریس کئے گئے۔ مہم میں 1058 اشتہاری ملزمان،495 عادی اشتہاری مجرمان جبکہ 2220 عدالتی مفروران کو حراست میں لیا گیا۔773ملزمان سے 14 کلاشنکوف،53 رائفلز،30 بندوقیں،633 پسٹلز،8ریوالور اور4793گولیاں برآمدکی گئیں۔ 1030 ملزمان کوگرفتار کر کے08کلو 705گرام آئس،748کلوگرام سے زائد چرس،24کلو 490گرام ہیروئن اور5277لیٹر شراب بھی برآمد کی گئی۔