ٹیکس ،ایف بی آر اصلاحات بز نس کمیونٹی کے بغیر نہیں کرنا چاہیے:ایف پی سی سی آئی

Apr 07, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جہاں ایف پی سی سی آئی ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، وہیں پر اسے صرف ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے اور ٹیکسیشن کے نظام کو آسان بنانے کے ذریعے ہی حاصل کرنے پر زور دیتا ہے۔ اگلے 5 سالوں میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 15 فیصد حاصل کرنے کا واحد عملی طریقہ ٹیکس نیٹ میں 1.5 سے 2 ملین نئے ٹیکس دہندگان کو شامل کرنا ہے۔ اصلاحات کو بز نس کمیونٹی کی مشاورت کے بغیر نہیں کرنا چاہیے۔ 

مزیدخبریں