دارالایمان انسٹیٹیوٹ :مستحقین کیلئے اعلیٰ معیار کی اشیاء پر مشتمل فوڈ گفٹ پیک کی تقسیم  

لاہور (کامرس رپورٹر ) رمضان المبارک  میں دارالایمان انسٹیٹیوٹ لاہور نے ملک بھر میں مستحقین روزہ داروں کیلئے اعلیٰ معیار کی اشیاء پر مشتمل فوڈ گفٹ پیک کی تقسیم کامیابی سے مکمل کرلی۔ سال 2024 کے رمضان کریم فوڈ پیکج میں 15 کلو آٹے کے تھیلے کے علاوہ اعلی معیار کے باسمتی چاول، کھانے کا تیل، چینی، دالیں، بیسن، کھجور، چائے کی پتی، نمک، سرخ مرچ، ہلدی، لال شربت سمیت سبزی اور گوشت کیلئے 3 ہزار روپے تک نقد مدد بھی شامل تھی۔  تقریباً 35 کلو راشن مستحق افراد کو انکی دہلیز پر پہنچایا گیا۔   مجموعی طور پر 24 ٹن راشن تقسیم کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن