لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پردسیوں سے زائد کرایہ اور مقررہ تعداد سے زائد سواریاں بٹھانے والے ٹرانسپورٹرزکیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا ہے۔ سی ٹی اوعمارہ اطہر نے کہاہے کہ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیا جائیگا۔ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے۔ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنیوالی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جائے۔ لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کیخلاف ٹیمیں تعینات ہونگی۔