شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ ملک میں خاندانی بادشاہتوں نے جمہوریت اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا، ملکی دولت لوٹ کر قومی خزانہ خالی کرنے اور اپنی تجوریاں بھرنے والوں کا کڑا احتساب نہ ہونے سے انہیں آج بھی عوام کے خون پسینے کی کمائی سمیٹنے کا موقع حاصل ہے جس کے خلاف پی ٹی آئی مسلسل آواز اٹھا رہی ہے جس کی پاداش میں بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل کیا گیا ہے اور ان پرسینکڑوں جعلی مقدمات درج کرکے انہیں جمہوری جدوجہد سے باز رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے غلط فیصلوں کا خمیازہ ایک بار پھر قوم کو بھگتنا پڑے گا آئی ایم ایف سے ڈیل کے بعد عوام پر مہنگائی کا نیا طوفان مسلط ہوگا حکمرانوں کو عوام کا نہ پہلے احساس تھا نہ اب ہے ۔
حکومتی غلط فیصلوں کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑے گا: اسلم خان شیروانی
Apr 07, 2024