شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران ویجی ٹیبل مارکیٹ کے صدر الحاج محمدطارق چودھری نے کہا ہے کہ عیدالفطرکی آمد آمد ہے ایسے میں مخیر حضرات کا فرض بنتا ہے کہ وہ مستحقین کو عیدکی خوشیوں میں شامل کریں،اسکابہترین طریقہ یہی ہے کہ اپنی زکوۃ، فطرانہ ایسے لوگوںکودیاجائے جو حقیقی معنوں میں اس کے مستحق ہیں، اس کیساتھ کوشش کی جائے جس مستحق کی مدد کی جائے،اس کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچے، اللہ تعالی سے دعاہے کہ ماہ رمضان المبارک کی برکتوں سے ملک میں امن و خوشحالی آئے عام لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدافرمائے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔
مدد کرتے وقت مستحقین کی عزت نفس کو ٹھیس نہ پہنچائی جائے: طارق چودھری
Apr 07, 2024