ماہ رمضان اپنی خواہشات ونفس پر قابو پانے کی تربیت کرتا ہے: ریاض ڈوگر 

Apr 07, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی سماجی شخصیت و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ سردار محمد ریاض ڈوگر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک دنیاوی مال سے تجوریاں بھرنے کیلئے نہیں اعمال صالح جمع کرنے کا مہینہ ہے بھوکے انسانوں کا پیٹ بھرنا دونوں جہانوں میں کامیابی کارازہے روزہ دار اپنی روزی میں کثرت کیساتھ ساتھ برکت کیلئے دعاؤں کا اہتمام کریں۔یہ مہینہ اپنی خواہشات ونفس پر قابو پانے کی تربیت کرتا ہے۔

مزیدخبریں