صنعت کو ترقی دیکر ملکی ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے:رانا تنویر حسین 

Apr 07, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آنے کے بعد معیشت میں مثبت تبدیلیاں آرہی ہیں 26 دنوں میں ہی غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہو گئی ہیں اور مہنگائی دن بدن کم ہو رہی ہیں صنعت کو ترقی دے کر ملکی ایکسپورٹ کو بڑھائیں گے اس سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ملازمت کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری بدرالزمان ورک آ ف کلہ کے آبائی گاؤں کلہ ورکاں میں چوہدری بدر الزمان ورک کی طرف سے دیئے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر امیدوار پی پی 139 رانا افظال حسین،رانا طاہر،چوہدری محمد علی بدر ورک آف کلہ اور مختلف دیہات سے آنے والے ہزارو ں افراد بھی موجود تھے تقریب سے خطاب کرتے چوہدری بدرالزمان ورک آف کلہ نے کہاکہ رانا تنویر حسین نے ضلع شیخوپورہ میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔

مزیدخبریں