ایمان اور اعمال صالح کے بغیر کامیابی ممکن نہیں:مولانا اکبر نقشبندی 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ ایمان اور اعمال صالح کے بغیر کامیابی ممکن نہیں،ماہ رمضان کے بعد بھی نیکیوں کا تسلسل جاری رہنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد نور میں جشن نزول قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈویڑنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ،چوہدری محمد افضل مہر،صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی،حافظ محمد عثمان،حافظ محمد عمر،حافظ عبدالروف اصغر،حافظ افتخار احمد،حاجی محمد عارف،بابو لیاقت علی،محمد عمران صدیقی اور دیگر نے خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک مکمل ضابطہ حیات،راہ ہدایت اور حق و باطل میں تمیز کرنیوالی کتاب ہے۔نزول قرآن کے سبب رمضان افضل مہینہ قرار پایا۔روزہ اور قرآن حاملین کیلئے اللہ کے حضور سفارشی بن کر دلائل دیں گے،قرآنی تعلیمات سے دوری کے باعث مسلمان پوری دنیا میں کمز و محکوم اور پسماندہ ہیں۔دنیا و آخرت میں کامیابی کیلئے رمضان کے بعد بھی ہمیں مساجد سے تعلق اسی طرح قائم رکھنا چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن