گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ریجن بھر کے سی پی او/ڈی پی او نے شرکت کی۔ اجلاس میں گوجرانوالہ اور گجرات ریجن کے15 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو سب انسپکٹر، 31 ہیڈ کانسٹیبل کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ14 جونیئر ٹریفک وارڈن کو ٹریفک وارڈن کے عہدے پر ترقی دینے کی منظور ی دی گئی۔ اس موقع پر آر پی او کہنا تھا پروموشن بورڈ کے انعقاد کا مقصد ریجن میں ترقی کے عمل کو تیز کرنا ہے تاکہ ترقی کے انتظار میں بیٹھے پولیس افسران کو ان کا حق مل سکے ان کا کہنا تھا کہ ترقی سے ذمہ داریوں میں بھی اضافہ ہو جاتاہے۔ مجھے امید ہے کہ یہ پولیس افسران اپنے فرائض منصبی پروفشنل طریقے سے سرانجام دے کر پولیس کا مورال بلند رکھیں گے۔ ترقی کرنا انسان کا بنیادی حق اور فطری خواہش ہے،ترقی کی منازل اگر میرٹ اور انصاف کی بنیاد پر طے کی جائیں تو اس سے مزید ترقی کے دروازے انسان پر کھلتے چلے جاتے ہیں۔جبکہ میرٹ سے ہٹ کر حاصل کی گئی ترقی جہاں پر انسانی ضمیر پر بوجھ بنتی ہے وہاں پر ترقی کے دروازوں کو مستقبل کے لئے بند کر دیتی ہے آر پی او نے ترقی پانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محکمانہ عہدے کی ترقی پر آپ کی ذمہ داریوں کی ترقی بھی ہو گئی ہے۔
گوجرانوالہ:ریجنل پولیس افسر کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کااجلاس
Apr 07, 2024