نوشہرہ ورکاں:کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر پریس کلب کے زیرِاہتمام سپورٹس سیمینار  

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) 6 اپریل کھیلوں کے عالمی دن کے موقع پر نوشہرہ ورکاں میں پہلی بار پریس کلب رجسٹرڈ کے زیرِاہتمام  سپورٹس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے بالخصوص سپورٹس مینز نے شرکت کی مقررین نے سپورٹس کی سرگرمیوں کو انسانی صحت کیلئے لازمی قرار دیا گیا۔ اور مطالبہ کیا کہ شہر کی آبادی کے مطابق پلے گراؤنڈ مہیا کئے جائیں۔ مقررین نے کہا موجودہ دور میں منشیات، ذہنی دباؤ  ،غیر اخلاقی سرگرمیوں ،شوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے منفی اثرات کوکم کرنے کیلئے سپورٹس ایکٹیوٹیز کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔مقررین نے پریس کلب کے پلیٹ فارم سے سماجی ایشوز کو ڈسکس کرنے اور ان کے حل کیلئے کوشش کرنے پر زبر دست خراج تحسین پیش کیا۔ سیمینارمیں شہر کیلئے پلے گراؤنڈ کے حصول کی جدو جہد کرنے کیلئے  صحافیوں،وکلا،کاروباری، سیاسی وسماجی افراد کی کمیٹی بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ 

ای پیپر دی نیشن