ڈاکٹر طاہر القادری موجودہ دور کے عظیم محقق ہیں،تجمل حسین اختر

Apr 07, 2024

   فتح جنگ(نامہ نگار) علامہ پروفیسر ڈاکٹر طا ہر القادری موجودہ دور کے عظیم محقق اور عالم د ین ان کے اعتکاف سٹی سے خطاب نے فتنہ دہر یت کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ان خیالات کا اظہار سنی علما کونسل فتح جنگ کے سرپرست اعلی قاضی تجمل حسین اختر صدر علامہ عامر عباس قریشی اور جنرل سیکرٹری علامہ رفعت علی قادری نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہا کہ فتنہ الحاد و دہریت موجودہ صدی کے فتنوں میں سب سے بڑا فتنہ ہے جس کا مدلل جواب دینا اشد ضروری تھے ادارہ منہاج القرآن کے زیر اہتمام اعتکاف سٹی کے معتفکین سے خدا کو کیوں نہ مانیں اور مذہب کو کیوں اپنائیں کے عنوان پر ڈاکٹر طاہر القادری نے ناقابل تردید دلائل دیتے ہوئے فتنہ الحاد کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا ہے گمراہ کن فتنہ الحاد ومذہبیت اور دہریت پر مبنی ابھرنے والے اس بڑے فتنے سے متعلق سوالات جا تسلی بخش جواب دیا ہے قاضی تجمل حسین اختر نے کہا کہ دین گریز رجحانات کی علمی و عقلی تردید اور فلسفہ توحید کے شرح و بسط کے ساتھ بیان سے اساتذہ،محققین،علما،خطبا،ائمہ مساجد،طلبا و طلبات اور نوجوان طبقہ کی علمی و فکری راہنمائی کی ہے۔

مزیدخبریں