مئی کے اختتام تک راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر فعال ہوجائیگا ،آر پی او

Apr 07, 2024

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیاصدرچیمبر آف کامرس اور راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئر مین ثاقب رفیق نے گروپ لیڈر سہیل الطاف کے ہمراہ آر پی او کا استقبال کیا، ، آر پی او نے پیش کر دہ تجاویز اور مسائل کے فوری تدارک و عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی، اس موقع  پر آر پی او راولپنڈی نے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مئی کے اختتام تک راولپنڈی سیف سٹی پراجیکٹ مکمل طور پر فعال ہوجائے گا جس سے جرائم پیشہ عناصر کیخلا ف مزید موثر اقدامات و تدارک کرنے میں مدد ملے گی، ملکی معیشت کی بحالی کے لیے امن و امان کا قیام ناگزیر ہے جسکے لیے مشترکہ کاوشوں کی اشد ضرورت ہے،آر پی او نے تھانہ جات میں ٹریڈر زرابطہ کمیٹی کی تجویز کا خیر مقدم کیااور کہا کہ ا س سے تنازعات کے متبادل حل میں مد دملے گی، آر پی او نے شہرمیں تجاوزات اور ٹریفک مسائل سے نمٹنے کے لیے شرکا کی تجاویزکو سراہا۔

مزیدخبریں