ہمیں ایک قوم بن کر قومی اتحاد کاعملی مظاہرہ کرنا ہوگا ، سردار احسن ملال

 کھنڈہ (نامہ نگار) سابق اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل اٹک سردار ا حسن علی خان ملال نے کہا ہے کہ پاک فوج ہے تو ہم سب ہیں ہمیں ایک قوم بن کر قومی اتحاد کاعملی مظاہرہ کرنا ہوگا جبکہ ایک قوم بن کر ملک کے لئے اس ملک کیلیے کھڑاہونا ہوگاتاکہ دشمن کو قوم کے دفاع وطن کیلئے سیسہ پلائی دیوار بننے کا ٹھوس پیغام جاسکے ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دہشت گردی کی بیخ کنی کیلئے اپنا خصوصی کردار ادا کریں دہشت گردی حکومت یا کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں امن و امان قائم نہیں ہوگا تب تک ملک کے اقتصادی طور پر مستحکم ہونے کی راہ ہموار نہیں ہوسکتی پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...