گوجر خان، مہنگائی نے لوگوں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لیں

گوجرخان (نامہ نگار)گوجر خان، مہنگائی نے لوگو ں سے عید کی خوشیاں بھی چھین لی بازاروں میں رش تو ہے لیکن خریداری نہ ہونے کے برابر ہے  اشیاء کی قیمتیں سن کر خریداری کے لیے آنے والوں کے اوسان خطا ہو رہے ہیں اس حوالے سے شہریوں نے بتایا ہے کہ بچوں کی خریداری کے لیے جوتے کپڑے اور دیگر اشیا جب خریدنے بازار جاتے ہیں تو ریٹ آسمانوں کو چھو رہے ہیں مہنگائی کے باعث قوت خرید ختم ہو کر رہ گئی ہے جبکہ دوکاندار طبقہ کا کہنا ہے کہ ہر چیز کے ریٹ بڑھ چکے ہیں ہم بھی مجبور ہیں جس ریٹ پر چیزیں مل رہی ہیں اسی پر فروخت کر رہے ہیں خریداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث اور حالیہ بجلی گیس کے بلوں نے ہماری عید کی خوشیاں بھی ماند کر کے رکھ دی ہیںبچوں کو عید کی خریداری کرائیں ان کا پیٹ بھریں یا بجلی گیس کے بل جمع کرائیں غریب اور متوسط طبقہ بھی ان حالات سے سخت پریشان  ہے جبکہ دوکاندار طبقہ کا کہنا ہے کہ بازاروں میں رش ضرور ہے لیکن خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔

ای پیپر دی نیشن