اڈیالہ (نا مہ نگار)محکمہ صحت ضلع راولپنڈی میں پچھلے 18 ماہ سے فیلڈ میں کام کر نے والے ویکسنیٹرز کیسا تھ ظالمانہ سلوک کیا جارہا ہے ،پٹرول ریپیر نگ ٹی اے ڈی اے کی مد میں کوئی بھی بل ادا نہیں کیا گیا ،جتنی بار بھی اس سلسلے میں حکام بالا سے رابطہ کیا گیا ہر بار بجٹ نہ ہو نے کا کہہ کر ٹال دیا گیا ،اب عید کی آمد ہے ہمارے ضلع میں کا فی تعداد میں پردیسی ہیں جو اس عید پر اپنے گھروں کو بھی نہیں جا سکتے غریب ویکسینیٹر ز کی تنخواہ صرف 40 ہزار ہے جس میں وہ اپنا گھر بھی چلا رہے ہیں، یہاں کے خرچے بھی برداشت کررہے ہیں ،سرکاری کام کیلئے فیلڈمیں جانے کیلئے پٹرول اپنی جیب سے ڈالنے پر مجبور ہیں ۔