انقرہ (این این آئی)ترکیہ میں حکام نے اسرائیلی کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی اوراسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ تعاون کے شبے میں آٹھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے اسرائیلی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون کے شبہات کے پس منظر پر 8 افراد کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ قیا نے ایکس پلیٹ فارم پر اپنے اکانٹ کے ذریعے شائع کردہ ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن مختلف سکیورٹی اداروں کی شرکت کے ساتھ ہوا ہے۔وزیر داخلہ نے نشاندہی کی کہ مشتبہ افراد کو ترکیہ میں افراد اور کمپنیوں کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنے کے پس منظر کے خلاف گرفتار کیا گیا تھا۔ ان میں سے کچھ ملزمان کو اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کو معلومات منتقل کرنے کے شبے میں پکڑا گیا۔