غزہ میں امداد کی اجازت مثبت پیش رفت مگر نتائج اصل آزمائش ہیں،امریکہ

واشنگٹن(این این آئی)امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ امریکہ نے غزہ کو مزید انسانی امداد کی اجازت دینے کے لیے اسرائیل کی حالیہ کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے ، لیکن انہوں نے کہا کہ کامیابی کو زمین پر صورتحال کو بہتر بنانے کے نتائج سے ماپا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بلنکن نے مزید کہا کہ واقعی اس کے نتائج میں ہیں۔ ہم اسے آنے والے دنوں اور آنے والے ہفتوں میں دیکھیں گے۔ ہم غزہ میں ممکنہ قحط کے اشارے پر نظر ڈالیں گے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ آیا یہ پیچھے ہٹ رہا ہییا نہیں۔ورلڈ سینٹرل کچن کے سات کارکنوں کی اسرائیلی حملے میں ہلاکت سے متعلق سوال کے جواب میں بلنکن نے کہا کہ ہم احتساب دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ سرائیل کی ذمہ داری ہیکہ وہ غزہ کی پٹی میں شہریوں کی حفاظت کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔

ای پیپر دی نیشن