نیویارک(آئی این پی ) اسرائیل بربریت کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر امریکا میں 6 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں جوبائیڈن انتظامیہ فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف آواز اٹھانے والے طلبا کو انتقام کا نشانہ بنانے لگی ہے۔