اسلام آباد ( خبرنگار) چیئرمین پاکستان عوامی قوت' چیئرمین راول فاؤنڈیشن خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں غریبوں اور مستحقین افراد کو شامل کرنے سے تہوار کی رونق دوبالا ہو جاتی ہے، صاحب ثروت اور صاحبان حیثیت ان مواقع پر اپنی سخاوت کے سلسلے دراز کریں۔ عیدالفطر کی مناسبت سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ اجتماعی خوشیوں میں سماج کے تمام طبقوں کی شمولیت ضروری ہوتی ہے مقام شکر ہے کہ وطن عزیز میں فلاحی ادارے اور سماجی کارکن احساس اور ہمدردی کی دولت تقسیم کررہے ہیں ۔خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری نے سفید پوش طبقے کو بھی پریشان کر ڈالا ہے ایسے حالات میں خاموش امداد سے ضرورت مندوں کے گھروں میں خوشیوں کے چراغ جلائے جاسکتے ہیں۔