سلامتی کونسل اسرائیل کو غزہ جنگ روکنے کا پابند بنانے والی قرار داد لائے، سعودی عرب

Apr 07, 2024

ریاض(این این آئی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے سفیر عبدالعزیز الواصل نے کہا ہے کہ عرب گروپ غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے لیے اسرائیل کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے باب 7 کے تحت فیصلہ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عبد العزیز الوصل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے ایک تقریر میں زور دیا کہ ورلڈ سینٹرل کچن آرگنائزیشن سے تعلق رکھنے والے امدادی کارکنوں کا قتل کس نے کیا یہ واضح ہے۔ عرب گروپ اس واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتا ہے۔ سعودی نمائندے نے سلامتی کونسل کے سامنے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔عرب لیگ کی کونسل نے بدھ کے روز ایک قرارداد میں سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے باب ہفتم کے تحت اسرائیل کو غزہ میں جنگ روکنے پر مجبور کرنے کے لیے ایک قرارداد لائے۔ اس قرار داد میں رفح میں کسی بھی فوجی کارروائی کے خلاف انتباہ بھی دیا جائے۔ 

مزیدخبریں