اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت )پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدت میں نکاح کیس ٹوٹل بوگس کیس ہے ، پرویز الہی، بانی پی ٹی آئی ، خواتین ورکرز کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا گیا ہے ، ہم انصاف کیلئے ہر حد تک جائیں گے ، ججز کے خطوط سے واضح ہوگیا ہے کہ ان پر کتنا دباو تھا ، ججز کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا گا، پی ٹی آئی ججز کیساتھ کھڑی ہے ، شہباز شریف فارم 47 کی بیساکھی پر کھڑے ہیں ، ہماری سیٹس انشااللہ واپس آئیں گی ۔ جبکہ بشری بی بی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم اپنے دلائل مکمل کر لئے ہیں ، خاور مانیکا کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے دوسری عدالت میں بیٹھے رہے ، ہمیں اچھے آڈر کی توقع ہے ۔