84 ارب واجبات وصولی: ڈسکہ 2 اور فیسکو ریجن سے مزید 21 بجلی چور گرفتار

 فیصل آباد+ ڈسکہ+ کمالیہ+ اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگاران+ آئی این پی) فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع میںبجلی چوروں کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر فیسکو ریجن کے 6 آپریشن سرکلز میں بجلی چوری کے خلاف کارروائیوں کے دوران مزید21 بجلی چور پکڑے گئے جن کو 58ہزار سے زائد ڈی ٹیکشن یونٹس اور 10لاکھ 56ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے ہیں۔ ڈسکہ میں ایس ڈی او واپڈا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کوٹلی مرلاں اور اڈا موترہ میں چھاپہ مارا تو عباس اور عرفان بجلی کی مین تاروں پرتاریں ڈال کر سرعام بجلی چوری کر رہے تھے جنہیں ایس ڈی او نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ذوالفقار علی ایس ڈی او واپڈا کمالیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور حسین کے خلا ف واپڈا کی مین تار سے ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔ ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہو رہے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈائون میں ملک بھر سے اب تک 84 بلین روپے وصول اور62 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں۔24  تا 31 مارچ کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد سے بجلی چوروں سے 1.05 بلین وصول کیے۔ پشاور، حیدرآباد، سکھر، کوئٹہ اورغیر ضم شدہ علاقوں سے 0.599 بلین وصول ہوئے۔ ملک بھر سے24  تا 31 مارچ کے دوران 241  بجلی چوروں کی گرفتاری عمل میں آئی۔ متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...